یوپی میں ایک اوردلت عورت کی اجتماعی عصمت ریزی او رموت

,

   

پولیس نے کہاکہ مذکورہ عورت کے والدین نے بتایا کہ جب موبائیل فون کے کالس پر اس نے ردعمل پیش نہیں کیاتب فیملی ممبرس میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیاتھا

بالرام پور۔ اترپردیش کے ہتھرس میں ایک دولت عورت کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت ریزی اورقتل پر ناراضگی او ربرہمی کے دوران ضلع بالرام پور میں ایک اور پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی عورت کی موت ہوگئی ہے‘

جس کو دونوجوانوں کے ہاتھوں درندگی کاشکار ہونے کے بعد اسپتال لے جایاگیاتھا جہاں پر اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

بالرام پور کی سپریڈنٹ آو پولیس دیو رانجن ورما نے کہاکہ یہ واقعہ ضلع کے گیساری علاقہ میں پیش آیاہے‘

جہاں پر ایک 22سالہ دلت عورت جو خانگی کمپنی میں کام کرتی تھی‘کے منگل کی رات گھر واپس نہیں لوٹنے پر والدین اس کی تلاش میں نکل گئے تھے۔

پولیس نے کہاکہ مذکورہ عورت کے والدین نے بتایا کہ جب موبائیل فون کے کالس پر اس نے ردعمل پیش نہیں کیاتب فیملی ممبرس میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیاتھا۔

تاہم پولیس نے والدین کے حوالے سے بتایا کہ کچھ دیر بعد ہاتھ میں گلوز کی کنال لگی حالت میں وہ ایک اٹورکشہ میں گھر واپس لوٹی تھی۔

ایس پی نے کہاکہ لڑکی کی حالت بہت خراب تھی‘ جس کی وجہہ سے و الدین اس کو قریب کے اسپتال لے کر گئے مگر راستے میں ہی لڑکی نے دم توڑ دیاتھا۔

ایس پی ورما نے کہاکہ جب معاملہ اسپتال سے معاملہ پولیس کے پاس رجوع کیاگیا‘ مذکورہ والدین نے مبینہ طور پر کہاکہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزکی گئی ہے۔

ایس پی نے کہاکہ والدین کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کیاجن کی شناخت شاہد اور ساحل کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے کہاکہ ”ہتھرس کے بعد اب ایک اور بیٹی بالرام پور میں ہراسانی او راجتماعی عصمت ریزی کاشکا رہوئی ہے۔ متاثرہ کی موت سنگین حالت میں ہوئی ہے۔

خراج عقیدت“۔اپنے ٹوئٹر ہینڈ پر انہوں نے بالرام پور‘ نو مور بی جے پی ہیش ٹیگ کے ساتھ مزید لکھا کہ”مذکورہ بی جے پی حکومت کو اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے جیسا کہ ہتھر س میں برتی گئی ہے‘ اور خاطیوں کو فوری گرفتار کیاجانا چاہئے“

Netizen’s reaction

https://twitter.com/GayatriGanguly/status/1311360885345009664?s=20