یوپی میں ایک شادی کے تقریب میں شریک داؤد ابراہیم کے رشتہ دار کو گولی مارکر کردیاگیا ہلاک

,

   

متوفی نہال ان‘ جس کی گردن میں گولی ماری گئی ہے‘ داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کا سالہ تھا۔
شاہجہاں پور۔اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے جلالہ آباد میں چہارشنبہ کے روز ممبئی سے ایک 35سالہ شخص جس کو ایک شادی کی تقریب کے دوران گولی مارکر ہلاک کردیاگیا ہے‘ وہ بھگوڑے ڈان داؤد ابراہیم کا رشتہ دار نکلا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی نہال ان‘ جس کی گردن میں گولی ماری گئی ہے‘ داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کا سالہ تھااور وہ ممبئی کے بائیکلا میں رہتا تھا۔

نہال کی بہن رضوانہ حسن کی شادی کاسکر سے ہوئی ہے۔ فی الحال کاسکر سال2018کے پرانے کے مبینہ جبری وصولی کے معاملے میں تالوجا جیل میں بندہے۔ اس کے علاوہ نہال کے ایک بہنوائی جلالہ آباد ٹاؤن چیرمن شکیل خان بھی ہیں۔

سال2016میں نہال شکیل کی بھانجی کو لے کر فرار ہوگیا تھا‘ وہ 15دنوں بعدملے تھے۔ معاملے کو ایک ’سمجھوتے‘کے ذریعہ حل کرلیاگیااور کوئی قانونی کاروائی انجام نہیں پائی تھی۔شکیل نے کہاکہ ”شکیل کی 15فبروری کو فلائٹ چھوٹ گئی تھی اور سڑک کے ذریعہ وہ یہا ں پر آیاتھا۔

ایسا لگ رہا تھا کہ میرا بھائی کامل 2016کے واقعہ سے نہال سے کچھ ناراض تھا اور وہ اس سے بدلہ لینا چاہارہاتھا۔ نہال کی میرے بیٹے کی شادی میں شرکت کی اطلاع اس کو جیسے ہی ملی وہ اپنی بندوق ساتھ لے کر چلا گیا۔

شادی کے بعد کامل موقع کی تلاش میں تھا اور تقریب کے چوتھے دن گولی مار اس کو ہلاک کردیا“۔

معاملے کی جانچ کرنے والے ایک پولیس افیسر نے کہاکہ ”چہارشنبہ کی رات کو نہال کی کامل کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی جس نے اپنی لائسنس یافتہ بندوق نکالی اور مہمانوں کے سامنے اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پھر ملزم موقع سے فرار ہوگیا“۔

ایس ایس پی (شاہجہاں پور) اشوک کمار مینا نے کہاکہ ”ہم نے نہال کی بیوی رخسار کی شکایت پر کامل کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 302(قتل) کے تحت ایک ایف ائی آر درج کرلی ہے۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔ تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور ملزمین کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا“۔