یوپی میں ”رام رام“ کا جواب نہیں دینے والی ٹیچر ہوئی برطرف

,

   

نویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے ٹیچر محمد عدنان کو ”رام رام“ عدنان نے مبینہ طور پر طالب علم کی سرزنش کی
ایک طالب علم کی جانب سے کہے گئے ”رام رام“ کا جواب دینے سے انکار کرنے پر اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیچرس کو برطرف کردیاگیاہے۔

اترپردیش کے ہاتھرس میں 5ڈسمبر کے روز یہ واقعہ پیش آیاہے۔

نویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے ٹیچر محمد عدنان کو ”رام رام“ عدنان نے مبینہ طور پر طالب علم کی سرزنش کی تھی۔

جیسے ہی دائیں بازوکے ممبرس کو واقعہ کی جانکاری ملی‘ اسکول احاطے کے باہر احتجاج کرنا انہوں نے شروع کردیا۔

احتجاج کے طو ر پر ہنومان چالیسہ بھی پڑھا۔فوری عدنان کو اسکول پرنسپل نے برطرف کردیاہے۔مذکورہ پرنسپل نے کہاکہ ”پچھلے 30سالوں سے دونوں کمیونٹی کے اسٹوڈنٹس ہمارے اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہمیں کبھی اس طر ح کے الزامات کاسامنا نہیں کرنا پڑا۔

تاہم ڈیوٹی سے ہم نے محمد عدنان کو ہٹادیاہے او راس معاملے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے“۔

انہوں نے وعدہ بھی کیا کہ ”مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے وہ اقدامات“ اٹھائیں گے۔