یوپی میں ’لوجہاد کے تماشہ‘ پر نصیر الدین شاہ نے اپنے نظریات کا کیااظہار۔ ویڈیو

,

   

ممبئی۔ سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ لوجہاد کے نام پر مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان ملک میں تفریق پیدا کی جارہی ہے۔ اتوار کے روز کاروان محبت کے یوٹیوب چیانل پر شائع کردہ ایک انٹرویو کے دوران مذکورہ 70سالہ اداکار نے یہ تبصرہ کیاہے۔


شا ہ نے کہاکہ ”جس انداز میں یوپی کے اندر لوجہاد کا تماشہ کے ذریعہ لوگوں میں تقسیم کی جارہی ہے اس سے مجھے بہت غصہ آرہا ہے“

YouTube video

مسلمانوں کی آبادی کے دعوی پر بھی شاہ نے کہاکہ ”میں نہیں سمجھتا کے کوئی اس بات کومانے گا کہ مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں سے زیادہ ہوجائے گی۔ اس کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا ہے۔

اس کے لئے مسلمانوں کو کئے بچے پیدا کرنا ہوگا۔ اس بات سے سارے ملک واقف ہے“۔


نصیر الدین شاہ کا یہ مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں