یوپی میں مسجد میں نماز ادا کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا

,

   

سدھارتھ نگر۔پولیس کے بموجب جمعرات کے روز ایک گاؤں کی مسجد میں نمازادا کرنے والے ایک 55 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیاہے۔ چیلیا علاقے کے کولیاگاؤں میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس سریش چند راؤت نے کہاکہ صبح 5کے وقت میں ”اذان“ کے بعد قرآن کی تلاوت کررہے قمر الزماں پر ایک نامعلوم فرد کی پیچھے سے گولی چلائی ہے۔

بعدازاں پولیس موقع پر پہنچے او رنعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اس معاملے میں ایک تفصیلی تحقیقات جاری ہے۔ اب تک اس کیس میں کسی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔