یوپی پولیس کا استفسار”تم ہند و ہو تمہارا نام رابن کیسے ہوا‘۔ ویڈیو

,

   

جب سے اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی حکومت تشکیل پائی ہے تب سے یوپی پولیس کا فرقہ پرست چہرہ وقتا فوقتا سامنے آتا رہا ہے۔ماضی میں بھی ایسے بہت سارے واقعات پیش ائے ہیں جس میں یوپی پولیس کی اقلیتو ں بالخصوص مسلمانوں کے تئیں بربریت کھل کر سامنے ائی ہے۔

اب دی کوئنٹ کا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے جس میں رابن شرما نامی ایک ٹیچر اور صحافی کے ساتھ یوپی پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ رابن کے مطابق 20جنوری کے روز بی جے پی دفتر کے قریب سے انہیں محض اس لئے گرفتار کیاگیاتھا کیونکہ انہوں نے سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔

یوپی پولیس نے لکھنو میں 17جنوری کے روز پیش ائے احتجاجی مظاہرے میں 20لوگوں کو گرفتار کیاتھا۔ رابن شرما کے علاوہ لکھنو شہر کی ممتاز شخصیات بھی گرفتار کئے جانے والے لوگوں میں شامل تھا جس میں سابق ائی پی ایس دارا پوری‘ صدف جعفر‘ دیپک کبیر‘ ایڈوکیٹ محمد شعیب کے نام شامل ہیں۔

رابن کا دعوی ہے کہ یوپی پولیس نے مذہب کے حوالے سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ انہیں بے رحمی کے ساتھ پیٹا اور ان سے پوچھا کہ”تم ہندو ہو تمہارا نام رابن کیسے ہے“۔

اس کے علاوہ مسلمانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے پر بھی سوال اٹھایا اور ان پر الزام لگایا ہے کہ مسلمانوں نے رابن کا برین واش کیاہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video