یوپی کے شاہجہاں پور میں ڈاکٹرکو دھمکی دینے کے معاملے میں بی جے پی لیڈر پر مقدمہ درج

,

   

ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (سٹی) سنجے کمار نے کہاکہ ڈاکٹر کرن گپتا سرکاری میڈیکل کالج میں رات کی شفٹ پر مامو ر تھے جہاں پر شہر کے رہنے والے انشول اگنی ہوتری کو سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ شریک کیاگیاتھا۔


شاہجہاں پور۔ بی جے پی لیڈر کے خلاف مبینہ بندوق کی نوک پر سرکاری میڈیکل کالج میں خدمات انجام دے رہے ایک ڈاکٹر کو دھمکانے کے معاملے میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے‘ پیرکے روز اس بات کی جانکاری ایک سینئر عہدیدار نے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتوار کی رات دیر گئے مذکورہ ایف ائی آردرج کی گئی ہے۔

ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (سٹی) سنجے کمار نے کہاکہ ڈاکٹر کرن گپتا سرکاری میڈیکل کالج میں رات کی شفٹ پر مامو ر تھے جہاں پر شہر کے رہنے والے انشول اگنی ہوتری کو سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ شریک کیاگیاتھا۔

ایف ائی آر کا حوالہ دیتے ہوئے اے ایس پی نے کہاکہ ابتدائی طبی جانچ کے بعد اگنی ہوتری کو ای سی جی کے لئے روانہ کیاگیاجہاں پر مہانگر بی جے پی یونٹ کے نائب صدر راج کمال باجپائی پہنچے او رہنگامہ کھڑا کردیاتھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ باجپائی نے ڈاکٹر کی مبینہ گردن پکڑی‘ ان کے ساتھ ہاتھاپائی کی اور ڈاکٹر پر بندوق بھی تان دی تھی۔ تاہم مذکورہ بی جے پی لیڈر نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ مریض میری جان پہنچان والا ہے اور اگنی ہوتری کے گھر والوں میں مجھے فون کرکے اسپتال بلایا تھا کیونکہ انہیں مبینہ بہتر علاج نہیں مل رہا تھا۔

باجپائی کا الزام ہے کہ یہ ڈاکٹراپنے روم میں موبائیل فون پر گیمس کھیلتے ہوئے بیٹھے تھے اور جب مریض کی جانچ کے لئے ان سے کہاگیاتھا تو انہوں نے کہاکہ یہ معاملے ان کے کنٹرول میں نہیں ہے‘ اورمریض کو کسی اورجگہ پر لے کر جائیں۔

بی جے پی لیڈر کا کہناہے کہ جب گھر والوں نے ڈاکٹرسے اسٹریچر پوچھا تو ڈاکٹرنے خود کی ڈھونٹ لینے کو کہاتھا۔ اس کے بعد مریض کوکسی دوسرے ایک خانگی اسپتال لے جایاگیا جہاں پر باجپائی نے کہا کہ مریض کوشریک کردیاگیا۔

مذکورہ اے ایس پی نے کہاکہ باجپائی کے خلاف مارپیٹ اورجان سے مارنے کی دھمکی پر مشتمل دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور تحقیقات کاآغاز کردیاگیاہے۔