یوکرینی صدر نے کیف سے نکلنے میں مدد کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی

   

کیف ۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین سے انخلاء میں مدد کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ اس بات کا دعویٰ امریکی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس آفیسر نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے صدر زیلنسکی کو کیف سے نکلنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے، کیف سے نکلنے کے لیے فلائٹ کی نہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی کیف میں صدارتی دفتر کے سامنے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔