یوکرینی پناہ گزینوں کوبرطانیہ کی جانب سے ماہانہ 350پاؤنڈ کی امداد

   

لندن : برطانیہ حکومت نے یوکرین کے پناہ گزینوں کو اپنے گھر میں پناہ دینے والوں کو ماہانہ 350 پونڈ کی پیشکش کی ہے ۔بی بی سی نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات فراہم کی ۔ بی بی سی کی رپورٹ کی مطابق یوکرین کے لیے ہاؤسنگ سکیم میں برطانیہ کے رہائشیوں سے کم از کم چھ ماہ کی مدت کے لئے ایک پناہ گزین کوایک خالی کمرہ دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ نئی اسکیم ‘لیولنگ اپ ’کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری مائیکل گو نے لوگوں سے ‘قومی کوشش ’میں شامل ہونے اور ضرورت مندوں کو ایک محفوظ گھر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یہ اسکیم پیر کو شروع کی جائے گی۔ اس کے بعد برطانوی باشندے یوکرین سے تعلق رکھنے والے کسی فرد یا خاندان کو اپنے گھر یا علیحدہ جائیداد میں چھ ماہ تک رہنے کے لیے نامزد کرنے کے اہل ہو جائیں گے ۔ اسکیم کے شروع ہونے کے بعد اسپانسرز (مکان مالکان) کو انہیں (یوکرین کے رہائشیوں کو) کو پہلے سے جاننے کی ضرورت نہیں ہو گی اور وہ سوشل میڈیا وغیرہ پر پوسٹس کے ذریعے انہیں تلاش کر سکتے ہیں۔