یوکرین بحران،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

   

نئی دہلی۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 6 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔ روسی سپلائی میں رکاوٹ کے خدشے کے پیش نظر برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی بینچ مارک خام تیل کی قیمت کچھ عرصے کے لیے 98 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔دریں اثنا روبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 7.5 فیصد گرکر 87 کی سطح پر آگیا۔ برینٹ کروڈ لندن، جسے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے، 5.41 ڈالر بڑھ کر 99.46 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ یہ پچھلے سیشن میں 20 سینٹ کم ہوکر 94.05 ڈالرس پر بند ہوا۔