یوکرین سے آئے طلبہ کو حکومت کی یقین دہانی

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ یوکرین سے جو طلبہ جاریہ جنگ کی وجہ سے ہندوستان واپسی پر مجبور ہوئے ، ان کے تعلق سے مرکزی حکومت ضروری اقدامات کرے گی تاکہ ان کا مستقبل خراب نہ ہو ۔ وزیر تعلیم پردھان نے یقین دلایا کہ حکومت تمام ضروری انتظام کو یقینی بنائے گی جو کچھ بھی درکار ہو تاکہ میڈیکل کے اسٹوڈنس مستقبل میں ڈاکٹرس ضرور بنیں ۔ پیر کو حکومت نے لوک سبھا کو یقین دلایا کہ جو طلبہ آپریشن گنگا کے تحت یوکرین سے وطن واپس لائے گئے ، ان کیلئے تعلیم کے شعبہ میں بازآبادکاری کی جائے گی ۔ وزیرتعلیم ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جو کانگریس رکن گورو گوگوئی نے کیا ۔ انہوں نے حکومت سے جاننا چاہا کہ یوکرین سے آئے طلبہ کیلئے کیا پالیسی ہے۔