یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی اسٹوڈنٹس نے اپنی کہانیاں سنائیں

,

   

حکومت ہند سے وہ انہیں گھر واپس لانے کی گوہار لگارہی ہیں
نئی دہلی۔یوکرین میں جاری بحران کے پیش نظر مغربی یوروپی ممالک میں مقیم مذکورہ اسٹوڈنٹس سے زمینی حالات بیان کئے اور حکومت ہند انہیں گھر واپس لانے کی گوہار لگائی ہے۔

یوروپی ممالک میں پھنسے ہوئے اسٹوڈنٹس کے گھر والوں نے نئی دہلی میں روسی سفارت خانہ کے باہر احتجاج کیا۔ شہر کے ڈی پی سی پی نے ٹوئٹ کیاکہ”اس پروگرام کی اجازت نہیں تھی۔ اجازت نہیں ہے اس لئے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں سفارت خانہ کے قریب میں اکٹھا نہ ہوں۔

ایس ایچ او چانکیہ پوری سے 87508750523پر مزید وضاحت کے لئے ربط کیا جاسکتا ہے“۔یوکرین میں پھنسے ہوئے ایک اسٹوڈنٹ اشونی شرما نے اے این ائی سے ویڈیوکال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ”بنکرس میں لوگ یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہاں اطراف واکناف میں بمباری ہورہی ہے جس کی وجہہ سے ہمیں بینکرس میں بیٹھنے کے لئے کہاگیاہے۔

ان حالات میں ماحول بہت زیادہ خراب ہے۔ یہاں پر بہت سردی بھی ہے“۔ یوکرین حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد فراہم کرنے کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ یہاں پر کوئی مدد نہیں ہے”مگرہم اپنے بلانکٹس اور کھانے کی چیزیں ساتھ لے کر ائے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”ہم اپنی سلامتی کے لئے میٹرو اسٹیشن پر ہیں۔

مشینو ں میں پانی ختم ہوگیاہے۔ خالی ہوجانے سے قبل ہم نے اس سے دوبارہ پانی بھرنے کے لئے کہاتھا۔ یہاں پر ایک نل میٹرو اسٹیشن کے اندر ہے جس میں 24گھنٹے پانی آتا ہے۔ ہمیں بھوک لگ رہی ہے‘ ہم اپنے مقام پر واپس جانا چاہتے ہیں‘ دوبارہ کھانا تیار کرکے یہاں پر واپس اجائیں گے“۔

شرمانے مزید یہاں پر ہندوستانی سفارت خانہ سے ایک فارم دیاگیا ہے تاکہ اسٹوڈنٹس کے انخلاء کے لئے اسکو پُر کیاجائے۔ تاہم اب تک سفارت خانہ سے راست کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”ہندوستانی سفارت خانہ سے راست کوئی رابطہ یہاں پر نہیں ہے‘ تاہم ہمیں فار پُر کرنے کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

یہاں پر اسٹوڈنٹس کے انخلاء کے متعلق نہ تو نوٹس ہے اور نہ ہی کوئی ہدایت دی گئی ہے۔ ہم ایسٹ میں ہیں اور ہمیں جہاں لے کرجائیں گے وہ ویسٹ ہے۔ ہم کیسے سفر کریں گے؟ ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے“۔انشو یادو جس کا تعلق گروگاؤں سے ہے نے حکومت ہند سے گوہار لگائی ہے کہ جلد ازجلد انہیں گھر واپس لے کر جائیں۔