کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین کی طرح یورپ کو بھی تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ولادیمیر زیلینسکی نے ان خیالات کا اظہار جرمن ہفتہ وار اخبار ڈائی زیت سے بات چیت کرتے ہوئیکیا۔انہوں نے کہا کہ پوٹن یوکرین کی طرح یورپ کو بھی تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مالدووا، جارجیا، بالٹک ریاستیں اور یہاں تک کہ پولینڈ بھی خطرے کی زد میں ہیں۔ جب تک روس کسی دوسری ریاست پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پورا براعظم خطرے میں ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ روس کی جانب سے ان کے ملک کے خلاف24 فروری کو شروع کردہ جنگ میںوہ اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لوگوں کا میرے ساتھ ہونا مجھے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ روس نیجب یوکرین پر حملہ کیا تو پوتن کو یوکرینی باشندوں کی جانب سے اپنے ملک کا اتنی مضبوطی سے دفاع کیے جانے کی ہرگز توقع نہ تھی۔سوویت یونین نے جس طرح ( جرمن ڈکٹیٹر) ہٹلر کے خلاف جنگ لڑی کریملن کو یہ توقع نہیں تھی کہ یہ جنگ ہمارے لیے حب الوطنی کی جنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین اور دارالحکومت کیف میں ہیں، ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکہ نے انہیں ملک سے نکالنے کی پیشکش کی تھی، انہوں نے مجھے غلط سمجھا۔ میں اپنے لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ روس نے ان کے ملک میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، زیلنسکی نے کہا کہ روسی فوجیوں نے شہری آبادی کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل فہم اور سفاکانہ ہے۔