یوگا گرو بابا رام دیو نے ایلوپیتھی سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد مختلف ریاستوں میں درجنوں ایف آئی آر سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ بابا رام دیو کی جانب سے درخواست سے متعلق تمام دستاویزات اور سی ڈیز دیر رات سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئیں۔ سپریم کورٹ اب ایک ہفتہ تک اس درخواست کی سماعت کرے گا چیف جسٹس این وی رمنا نے پیر کو سماعت کے دوران کہا کہ انہیں کل رات 11 بجے رام دیو سے بڑی تعداد میں دستاویزات اور سی ڈیز موصول ہوئی ہیں۔ لہذا ان کو دیکھنے میں وقت لگے گا اور وہ اگلے ہفتے سماعت کریں گے۔