یوگی ادتیہ ناتھ نے عہدے تقسیم کئے‘ اپنے لئے 34قلمدان رکھے

,

   

چیف منسٹر ہوم‘ ویجینلنس‘ ریونیو‘ جنرل ایڈمنسٹریشن برقرار رکھا ہے
لکھنو۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے نئے شامل وزرا میں قلمدانوں کی تقسیم عمل میں لائی‘ بڑے حصہ اپنے پاس رکھا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق مذکورہ چیف منسٹر نے ہوم‘ ویجیلنس‘ ریونیو‘ جنرل ایڈمنسٹریشن‘ انفارمیشن‘ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ‘ ادارہ جاتی فینانس‘ سکریٹریٹ ایڈمنسٹریشن‘ کانکنی‘ فوڈ سکیورٹی‘ ہاوزنگ‘ سیول ایویشن اور قانون کے علاوہ دیگر کو اپنے پاس برقرار رکھا ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریا کو دیہی ترقی‘ دیہی انجینئرنگ‘ قومی سلامتی‘ فوڈ پراسیسنگ‘ اور انٹرٹیمنٹ ٹیکس کا قلمدان دیاگیاہے۔ سابق کی حکومت میں موریا کے پاس تمام مذکورہ اہم قلمدان تھے۔ ایک او رڈپٹی چیف منسٹر برجیش پاٹھک کو طبی تعلیم‘ صحت اورخاندانی بہبود کا قلمدان دیاگیاہے۔

سینئر منسٹر سریش کھنہ کے پاس پارلیمانی امور‘ فینانس کا قلمدان برقرار ہے۔

سوریا پرتاب شاہی کو اگریکلچر قلمدان وہیں دیوی سنگھ کو تمام اہم جل شکتی کی وزرات تفویض کی گئی ہے۔ بے بی رانی موریا کو خواتین اور بہبود اطفال کا محکمہ دیاگیا ہے وہیں چودھری لکشمی نارائن کو گنا ڈیولپمنٹ وزرات دی گئی ہے۔

دھرم پال سنگھ کو ڈائری ڈیولپمنٹ‘ وہیں جئے ویر سنگھ کو سیاحت کا قلمدان دیاگیاہے۔

جتن پرساد کو اہم پی ڈبلیو ڈی وزرات وہیں نند گوپال نندی کو صنعتی ترقی کی وزرات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سنجے نشاد کو فشریز محکمہ‘ وہیں اشیش پٹیل کو ٹکنیکل تعلیم۔

نتن اگروال کو اکسائز کا عہدہ دیاگیاہے۔

عاصم ارون سابق ائی پی ایس افیسر کو سوشیل ویلفیر منسٹری وہیں دیاشنکر سنگھ کو ٹرانسپورٹ کا قلمدان نوازا گیاہے۔ واحد مسلم وزیر دانش آزاد کو اقلیتی بہبود محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔