یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف ”قابل اعتراض‘ مضمون لکھنے پر دی وائر کے ایڈیٹر کے خلاف اترپردیش پولیس نے کیا ایف ائی آر درج

,

   

لکھنو۔ مذکورہ اترپردیش حکومت نے چہارشنبہ کے روز سدھارتھ ورداراجن کے خلاف دو ایف ائی آر درج کئے ہیں جو دی وائر نیوزپورٹل کے بانی ایڈیٹر ہیں‘ ان پر چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کا رام نومی تنازعے پر غلط انداز میں حوالہ پیش کرنے کا الزام ہے۔

مسٹر ورداراجن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایف ائی آر کا اندراج صحافت کی آزادی پر ایک کارضرب ہے۔دونوں ایف ائی ار ایودھیا ضلع میں درج کی گئی ہے جس میں سے ایک افیسر انچارج فیض آباد کوتوالی کی ہے۔ ائی پی سی کی دفعہ 188اور 505کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اس کے علاوہ ایک ایف ائی آر میں ائی ٹی ایکٹ کے 66ڈی کے تحت بھی مقدمہ درج کیاگیاہے۔مذکورہ معاملہ 31مارچ کے روز دی وائر میں شائع ارٹیکل سے جوڑا ہے جس میں دہلی میں تبلیغی جماعت کے پیش تنازعہ کا ذکر تھا۔

مذکورہ ارٹیکل میں اترپردیش پولیس کو یہ لائن قابل اعتراض لگی ہے کہ مسٹر ادتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے اپنے بھگتوں کو بھگوان رام بچالیں گے۔

مذکورہ ایڈیٹر نے نیوز ارٹیکل کا کچھ حصہ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ”تبلیغی جماعت کا جس روز پروگرام تھا‘ ادتیہ ناتھ مارچ25سے 2اپریل تک ایودھیا میں بڑے پیمانے پر رام نومی پروگرام منعقد کرنے کی تیاری کررہے تھے کیونکہ ”بھگوان رام اپنے بھگتوں کو کرونا وائرس سے“ بچالیں گے۔

مذکورہ ایڈیٹر نے ایف ائی آر کے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے پولیس کاروائی کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور ا س کو صحافت کی آزادی پر کارضرب قراردیا۔