یوگی حکومت کی تنگ نظری: سی اے اے مخالف احتجاج میں شرکت کرنے والے شخص کی بیوی کا کلینک مہر بند

,

   

الہ آباد(اترپردیش): شہر میں اتوار کے روزپروگریس میڈکوز اینڈ سائنٹسٹ فورم (پی ایم ایس ایف) کے عہدیداروں نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) مخالف ا حتجاج میں شرکت نے پر اس کی بیوی ڈاکٹر مادھوی کا الٹرا ساؤنڈ کلینک کو مہر بند کردیا۔ پی ایم ایس ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے شوہر کی حرکت پر ہم ڈاکٹر کو سبق سکھانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مادھوی شہر کے منصور پارک میں ایک الٹرا ساؤنڈ کلینک چلاتی ہیں۔ اس کے شوہر اشیش جو آل انڈیا کسان مزدور سبھا کے جنرل سکریٹری بتائے گئے ہیں۔انہوں نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والی خواتین کے احتجاج میں شرکت کی اور ان سے اظہار یگانگت کیا۔

دوسری ضلع سرکاری حکام نے بتایا کہ ان کا کلینک تکنیکی ناکامیوں کے باعث بند کروایا گیا۔ اشیش نے بتا کہ ہمارے کلینک تمام کادستاویزات ٹھیک ہے۔ پی ایم ایس ایف نہ صرف ان لوگوں کو نشانہ بنارہی ہے جنہوں نے سی اے اے کی مخالفت کررہے ہیں بلکہ ان کے رشتہ داروں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔