یو اے ای میں ایک ہندوستانی کورونا وائرس سے متاثر

   

دوبئی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی شہری کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور اس طرح مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ امارات کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی جبکہ دوسری طرف چین میں کورونا وائرس ہلاکتوں کی تعداد 1016 ہوچکی ہے اور چین کے صحت افسران کے بیان کے مطابق متاثرین کی تعداد 42,638 بتائی گئی ہے۔ جرمنی، برطانیہ، اٹلی کے علاوہ یوروپی یونین کے دیگر ممالک جیسے فرانس، روس، بلجیم، سویڈن، فن لینڈ اور اسپین میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔