یو اے ای میں کورونا وائرس کا نواں معاملہ

   

دبئی، 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے نوواں معاملہ سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت صحت نے پیر کو اپنے بیان میں کہا‘‘حال کے معاملہ میں 37 سالہ چینی شہری کی شناخت ہوئی ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا ہے ۔ اس کی حالت اب مستحکم ہے ۔ مجموعی طور پریہ یو اے ای میں کورونا وائرس کا نوواں کیس ہے ’’۔وزارت صحت نے کہا کہ مریضوں کے لئے احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں چیک اپ بھی شامل ہے ۔ ان نو مریضوں میں سے حال ہی میں دو لوگ مکمل طور ٹھیک ہو گئے ہیں جبکہ چھ افراد کا علاج کیا جارہا ہے ۔قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین میں سامنے آیا تھا جو بعد میں 25 ممالک میں پھیل گیا۔ چین میں کورونا وائرس سے اب تک تقریبا 16 سو سے زیادہ جانیں جا چکی ہیں اور تقریب 70000 افراد اس سے متاثر ہیں۔