یو اے ای کے سرکاری دفاتر میں اب صرف ساڑھے 4دن ہوں گے کام

   

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر میں اب صرف ساڑھے چار دن کام ہوا کرے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے اوقات کار کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعے کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا گرے گا۔دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ جمعے کے روز کام ساڑھے گیارہ بجے تک ہوا کرے گا۔ ملازمین جمعہ کے روز ’’ورک فرام ہوم‘‘ بھی کرسکتے ہیں۔