یو جی سی نیٹ قومی اہلیتی امتحان میں امیدواروں کی تعداد میں کمی

   

2024 کے بعد کمی کا رجحان ، پرچہ جات کے افشاء کے نتیجہ میں امیدوارو ں میں مایوسی
حیدرآباد : 19 اگست ( سیاست نیوز) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے UGC NET امتحانات کے ذریعہ قومی سطح پر یونیورسٹیز میں اسسٹنٹ پروفیسر اور جونیئر ریسرچ فیلو شپ کے عہدوں کیلئے اہلیت کا تعین کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ تین برسوں میں یو جی سی نیٹ امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ قومی سطح کے اہلیتی امتحان کا انعقاد نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی ( NTA) کی جانب سے انعقاد عمل میں آتا ہے ۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن قومی اہلیتی امتحانات کی نگرانی کرتا ہے ۔ہندوستانی یونیورسٹیز اور کالجس میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے جونیئر ریسرچ فیلو شپ منظور کی جاتی ہے ۔ یو جی سی نیٹ امتحان کا شمار ملک کے 10 بڑے اہلیتی امتحانات میں ہوتا ہے ۔ کمپیوٹر پر مبنی یہ امتحان 1989 ء میں شروع کیا گیا ۔ یو جی سی نیٹ اہلیتی امتحان میں 2022کے بعد سے امیدواروں کی تعداد میں کافی فرق دیکھا گیا ۔ 2024ء میں 9لاکھ سے زائد امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی جبکہ جون 2025ء کے اہلیتی امتحان میں امیدواروں کی تعداد گھٹ کر 75007 ہوگئی ۔ ڈسمبر 2025ء میں 735614 اور جون 2026ء میں 735614 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔ 2023ء میں سب سے کم یعنی 4.62لاکھ امیدواروں نے اہلیتی امتحان میں حصہ لیا تھا ۔ ماہرین نے امتحان میں امیدواروں کی تعداد میں کمی کو پرچہ جات کے افشاء کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ حال ہی میں قومی ریاستوں کی سطح پر منعقدہ اہلیتی امتحانات کے پرچہ جات کا افشاء ہوا جس کے نتیجہ میں طلبہ اور نوجوانوں نے احتجاجی تحریک شروع کی ہے ۔ گزشتہ ماہ جنتر منتر پر Gen-Z کے احتجاج کے نتیجہ میں دھرمیندر پردھان کو وزیر تعلیم کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا ۔ 1/S/m/b