یو پی میں پانچ مجلسی کارکن گرفتار

   

پرتاپ گڑھ۔18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے منگل کی شام آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ضلع صدر اور کچہری میں دھرنا دے رہے تین کارکنوں سمیت پانچ لوگوں کو نقض امن کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔سٹی کوتوالی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے اے آئی ایم آئی ایم کے سابق ضلع صدر اسرار احمد ،شجات اللہ ثاقب احمد ،سلیم احمد و رقیب خاں سمیت پانچ لوگوں کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر جیل بھیجا ہے ۔