یو پی میں 150 میڈیکل طلباء کی سر منڈاکر گشت

,

   

سیفائی (یو پی ) ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریگنگ کے ایک بدترین واقعہ میں اترپردیش یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس ، سیفائی گاؤں میں سینئر طالب علموں نے جو میڈیکل طلباء کو سر منڈاکر سڑک پر قطار میں گشت کروایا ۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا ، ایک اور ویڈیو میں جونیئرس ، سینئرس کو سلام کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس وائرل ویڈیو کے بعد وائس چانسلر نے کہا کہ اگر کسی قسم کی بدنظمی پیدا کی گئی ہو تو طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔