یکم اپریل سے خصوصی ٹرینوں کی بحالی

   

حیدرآباد۔ مسافرین کی سہولت کیلئے ٹرین خدمات کی بحالی کے حصہ کے طور پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے یکم اپریل 2021 سے 10 خصوصی ٹرینوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ جن ٹرینوں کو یکم اپریل سے بحال کیا جارہا ہے ان میں سکندرآباد۔ کرنول، ہنڈری ایکسپریس، سکندرآباد۔ بیدر انٹر سٹی ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں۔