یکناتھ شنڈے نے میری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ ادھوے ٹھاکرے

,

   

یکناتھ شنڈی کی زیر قیادت مہارشٹرا حکومت نے پیر کے روز فلور ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ممبئی۔ چیف منسٹر مہارشٹرا کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے کچھ دنو ں بعد شیو سینا سربراہ نے کہاکہ یکناتھ شنڈے جس کی قیادت میں پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بغاوت کرتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کو گرا دیاتھا‘ نے میری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔

یہاں شیو سینا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ انہوں نے شنڈے کو پارٹی کی ذمہ داری دی تھی۔ ٹھاکرے نے میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ ”شنڈے جس جو میں نے پارٹی کی ذمہ داری دی تھی میری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے‘ وہیں این سی پی اور کانگریس میرے ساتھ برقرار ہیں۔

یہ دیکھ کر درد او رتکلیف ہوتی ہے کہ وہ (اراکین اسمبلی اور منسٹران) جس کو سینا کے کارکنوں کی وجہہ سے کامیابی حاصل ہوئی ہے آج وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں“۔

اسی سال جون کے اوائل میں یکناتھ چنڈے کی زیر قیادت میں سینا اراکین اسمبلی کا ایک گروپ نے ایم وی اے حکومت کی مخالفت کی‘ جس کے نتیجے میں مہارشٹرا اسمبلی میں وہ اکثریت سے محروم ہوگئی تھی۔

اس کی وجہہ سے شیو سینا سربراہ ٹھاکرے کو فلور ٹسٹ سے قبل چیف منسٹر کی کرسی چھوڑنی پڑی تھی۔مذکورہ نئی یکناتھ شنڈے کی زیر قیادت مہارشٹرا حکومت نے پیر کے روز164-99کے تناسب سے فلور ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی‘ اور اپنی حکومت کی اکثریت ثابت اور ریاست کے چیف منسٹر کے عہدے اور شیو سینا لیڈر کی حیثیت سے اپنے موقف کو مضبوط کرلیاہے۔

شنڈے کی حمایت میں 164ووٹ پڑے جبکہ نو تشکیل شدہ بی جے پی شنڈے کیمپ کی مخالفت میں 99ووٹ پڑے ہیں۔ اعتماد کا ووٹ بی جے پی کے راہول ناروایکر کے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے کے ایک روز پیش آیا۔ اتوار کے روز نارویکر نے شنڈے کو شیو سینا مقننہ پارٹی لیڈر کے طورپر منتخب کیا اور شیو سینا کے چیف وہپ کی حیثیت سے گوگا والی کا تقرر عمل میں لایاہے۔

ریاستی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فوری بعد شیو سینا کے یکناتھ شنڈے کے دھڑے نے پیر کے روز اسمبلی اسپیکر راہول نارویکرکو پارٹی سے متعلق 16اراکین اسمبلی کی برطرفی کو اودھوے ٹھاکرے کیمپ کی جانب سے وہپ کی خلاف ورزی قراردیتے ایک درخواست دائر کی تھی۔

اسپیکر کے دفتر نے تصدیق کی تھی کہ 16اراکین اسمبلی کو برطرفی کی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ گوگاوالے نے پارٹی اراکین اسمبلی کو ایک وہپ جاری کرتے ہوئے فلور ٹسٹ کے دوران ودھان سبھا میں موجود رہنے کی اجازت دی تھی۔