۔ 27 افغان سیول اور ملٹری ایئرپورٹس پر آپریشنز بحال

   

کابل : افغانستان میں سیول اور ملٹری ایئرپورٹس کی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔ سربراہ ملٹری سول ریگولیٹری کمشن لطیف اللہ حکیمی کے مطابق 27 سول اور ملٹری ائر پورٹس پر آپریشنز بحال کر دیئے۔ قندھار‘ خوست اور خواجہ رورش کے علاوہ ائرپورٹس پر مسائل نہیں تھے۔ تین ملٹری ائر پورٹس بگرام‘ شوراب اور شندانہ کام کر رہے ہیں۔