۔100 سالہ خاتون کو پنشن کیلئے بینک تک لیجانے کا تکلیف دہ طریقہ، منیجر معطل

,

   

٭ اڈیشہ کے علاقہ نوا پاڑہ میں اتکل گرامین بینک کے برانچ منیجر کو معطل کردیا گیا کیوں کہ ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں 60 سالہ عورت کو اپنی 100 سالہ ماں کو چارپائی پر لٹاکر گھسیٹتے ہوئے بینک کو لیجانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بینک تک اِس طرح ماں کو لیجانے کا مقصد پنشن کی وصولی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بینک والوں نے پنشنر کی حیات کی تصدیق کے لئے خود کسی کو پنشنر کے مقام تک بھیجنے کے بجائے سینئر سٹیزن کو کسی بھی طرح بینک کو لانے کے لئے کہا۔اتکل گرامین بینک کے حصص میں سب سے بڑے حصہ دار ایس بی آئی نے کہاکہ یہ واقعی کافی تکلیف دہ طرز عمل کا مظاہرہ ہوا۔ البتہ گرامین بینک والوں نے کہاکہ پنشنرکے متعلقین اور بینک والوں میں کچھ غلط فہمی ہوئی۔