۔1300 افراد کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں ؟

   

٭ مشرق بعید میں تیزی سے پھیلنے والی وباء کرونا وائرس سے تاحال 41 افراد فوت اور 1,300 متاثر ہوچکے ہیں لیکن ساری دنیا کو پریشان کرنے والی اس وباء کی علامات کیاں ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی علامات میں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہیں۔ اس مرض سے متاثر ہونے کے تقریباً 14 دن بعد یا پھر صرف دو دن میں ہی یہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ سنگین نوعیت کے کیسیس میں نمونیہ اور تنفس کے علاوہ گردہ کی ناکامی اور خود موت کے اندیشے بھی لاحق رہتے ہیں۔