۔7 سال بعد اوڈیشہ انسانی حقوق کمیشن چیرمین کا تقرر

   

بھونیشور۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اوڈیشہ نے تقریباً 7 سال بعد جمعرات کو سابقہ اڑیسہ ہائی کورٹ جج بمل پرساد داس کو اڑیسہ انسانی حقوق کمیشن کا چیرمین نامزد کیا ہے یہ عہدہ نومبر 23 2012ء سے مخلوعہ تھا اور مئی 16، 2019ء سے جسٹس راگھو بیرداس قائم مقام چیرمین کی حیثیت سے کام کرتے رہے اس کے علاوہ آر این بوئیڈا اور جسٹس بی کے مشرا بھی قائم مقام چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اس کے علاوہ ہائی کورٹ وکیل ایم امیتابھ داس کو OHRC کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔