تہران: ایران نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ایران میں تشدد اور فسادات کو ہوا دینے کا حوالہ دیتے ہوئے 10 امریکی شہریوں اور چار اداروں پر پابندی لگا دی ہے ۔ وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ یہ پابندیاں ایرانی حکام کی جانب سے امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ خطے میں جرأت مندانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے انسداد کیلئیمنظور کردہ قانون سازی پر مبنی ہیں۔ ایران کی جانب سے جن امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہے ان میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا و دیگر شامل ہیں۔