100واں ٹسٹ ،راڈ ٹکرکو مبارکباد

   

نئی دہلی، 4 جون (آئی اے این ایس)آئی سی سی نے آسٹریلیا کے معروف امپائر راڈ ٹکر کو 100ویں ٹسٹ میچ میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ راڈ ٹکر نے یہ تاریخی سنگ میل لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سیریز کے افتتاحی میچ میں حاصل کیا۔ وہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں100 یا اس سے زیادہ ٹسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے چوتھے امپائر بن گئے ہیں۔ اس موقع پر سابق آئی سی سی امپائر ایان گولڈ نے انہیں یادگاری کرسٹل ٹرافی پیش کی۔ راڈ ٹکر نے اس کامیابی کو اپنے کیریئر کا خواب قرار دیتے ہوئے آئی سی سی، کرکٹ آسٹریلیا، اپنے ساتھی امپائروں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

پنت کا 50 واں ٹسٹ
نئی دہلی، 4 جون (آئی اے این ایس) رشبھ پنت کے بچپن کے کوچ دیویندر شرما نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہفتہ کو شروع ہونے والا میچ رشبھ پنت کے کیریئرکا50 واں ٹسٹ ہوگا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل 2026 میں پنت کی ناکام کارکردگی کو ان کی ٹسٹ صلاحیتوں کا پیمانہ نہیں بنایا جا سکتا۔دیویندر شرما کے مطابق رشبھ پنت سرخ گیند کی کرکٹ میں میچ ونر ہیں اور ذہنی طور پر انتہائی مضبوط کھلاڑی ہیں۔پنت نے کئی مواقع پر حریف بولروں پر حاوی ہوکر میچ کا نقشہ بدلا ہے۔