100 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے

   

غزہ : فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی وقوف کے خاتمے کے بعد دوبارہ حملوں کی زد میں آئی غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کے سو ٹرک روانہ کیے گئے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق، رفح سرحدی چوکی سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے سو ٹرکوں کو مصری ہلال احمر کے حوالے کیا گیا ہے۔ ان ٹرکوں پر خوراک۔ادویات ،پانی اور دیگر طبی سامان لدا ہے۔ غزہ کیلیے مختلف ممالک سے بھیجی گئی امداد مصر اور غزہ کے درمیان رفح سرحدی چوکی کے راستے مصری ہلال احمر کی نگرانی میں پہنچائی جا رہی ہے۔