108 فٹ اونچے مجسمے میں لگائی جائے گی 4 ہزار کلوگرام تلوار

   

بنگلورو : کرناٹک کے وجئے نگر کے حکمران رہے کیمپے گوڈا کے 108 فٹ اونچے مجسمے کیلئے دہلی سے 4000 کلو گرام وزنی تلوار یہاں لائی جا چکی ہے ۔ بنگلورو کے دیوناہلی کے قریب واقعہوائی اڈے کے احاطے میں کیمپے گوڈا کا 108 فٹ اونچا مجسمہ زیر تعمیر ہے ۔ مجسمے کیلئے چار ہزار کلو گرام کی تلوار لائی گئی ہے ۔ مجسمے کی لاگت تقریباً 85 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ دہلی میں ٹرک میں تلوار کو وزیر تعلیم ڈاکٹر سی این این اشوتھ نارائن نے حاصل کیا ۔ اس موقع پر جمع پجاریوں نے وزیر کی قیادت میں تلوار کے لئے روایتی رسم بھی ادا کی ۔