مرکزنظام الدین:دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کولگائی پھٹکار،رہائشی حصے کی چابیاں سونپنے کی ہدایت

,

   

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو سٹی پولیس کونظام الدین مرکز کے رہائشی حصے کی چابیاں وہاں کے مکینوں کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ پچھلے سال اسے حکام نے تبلیغی جماعت سے متعلق ایف آئی آر کے تناظر میں بند کر دیا تھا۔جسٹس یوگیش کھنہ نے جماعت کے رہنما مولانا سعد کی والدہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چابیاں دو دن کے اندر ان کے حوالے کر دی جائیں اور واضح کیاہے کہ ابھی تک وہاں کے مکین کسی بھی غیر رہائشی حصے میں داخل نہیں ہوسکتے۔عدالت نے یہ نوٹس ایک عرضی پر جاری کیا جس میں ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا کہ درخواست گزار ، ایک بزرگ شہری کو اس کی رہائش تک رسائی سے انکار کر دیاگیاہے۔ نیز رہائشی احاطے کو بند کرنے کے کسی بھی حکم کی موجودگی پر پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی گئی۔ جج نے کہا ہے کہ دریں اثنا ، آج سے دو دن کے اندر رہائشی احاطے کی چابیاں فراہم کریں۔ درخواست گزار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک مرکز کمپلیکس کے کسی دوسرے حصے میں داخل نہ ہو۔عدالت نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ احاطے کو سیل کرنے کا کوئی حکم نہیں ہے اور رہائشی احاطے کو یکم اپریل 2020 سے لاک کردیا گیا ہے۔