17 ستمبر لبریشن ڈے ہے تو 15 اگست کو یوم آزادی کیوں کہا جارہا ہے : کے ٹی آر

   

امیت شاہ تلنگانہ کی تاریخ سے ناواقف ، بی جے پی کے شہ نشین پر بلقیس بانو کے مجرمین پر تشویش
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے 17 ستمبر پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ریمارکس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 15 اگست کو یوم آزادی کیوں کہا جاتا ہے ۔ ’ لبریشن ڈے ‘ کیوں نہیں کہا جاتا ۔ انگریز ہو یا نظام ظالموں کے خلاف قربانیوں اور جدوجہد کو احترام کے ساتھ یاد رکھنا ضروری ہے ۔ کے ٹی آر نے مرکزی وزیر داخلہ پر دروغ گوئی سے کام لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت 17 ستمبر کو ’ یوم قومی یکجہتی ‘ کے طور پر مناتی ہے ۔ کے ٹی آر نے سقوط حیدرآباد میں حصہ لینے والے مہاراشٹرا کے مجاہدین کو نظر انداز کرنے کی وجہ طلب کی ۔ وزیر نے کہا کہ امیت شاہ تلنگانہ کی تاریخ سے واقف نہیں ہے ۔ انہیں جو لکھ کر دیا جارہا ہے وہی دیکھ کر پڑھ رہے ہیں ۔ تلنگانہ پر ردعمل کا اظہار کرنے سے قبل امیت شاہ کو یہاں کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہئے ۔ کے ٹی آر نے اور ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی بی جے پی قائدین کے دوستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بی جے پی کی پالیسی کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی پر بی جے پی کے قائدین نے جشن منایا انہیں زبردست تہنیت پیش کی گئی اب یہ مجرمین بی جے پی قائدین کے ساتھ شہ نشین پر بھی بیٹھ رہے ہیں ۔۔ ن