186.22 کروڑ افراد کو ویکسین لگائے گئے

   

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 186.22 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 186 کروڑ 22 لاکھ 76 ہزار 304 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1007 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 53 ہوگئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے ۔