حیدرآباد۔24 اکتوبر (یواین آئی) آل انڈیا بینک ائمپلائزایسوسی ایشن نے بینکوں کے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین، ملازمتوں اور ملازمت کی ضمانت پر حملوں کے خلاف 19نومبر کو ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔یہ ہڑتال،یونینوں، نمائندگیوں کے حق، یونین لیڈروں کو شکار بنانے ،مخاصمتانہ حملوں، ملازمین کی یونینوں کو نقصان پہنچانے اور غیر مستحکم کرنے سٹلمنٹ اینڈ معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے ایک سے دوسرے اسٹیشن ملازمین کے غیر ضروری تبادلوں کے خلاف بھی ہے ۔اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے یواین آئی کو یہ بات بتائی۔انہوں نے کہا کہ اندور میں سنٹرل کمیٹی کے عہدیداروں کے اجلاس میں تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ لیاگیا۔