آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کیا مجلس اتحاد المسلمین اتر پردیش سے اپنے امیدوار کھڑے کرئے گی؟

,

   

لکھنؤ ‌۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ جناب اسد الدین اویسی نے کہا کہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں میرا مقابلہ اتر پردیش کی کسی بھی سیٹ سے ہو سکتا ہے، ملی اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کی مجلس یونٹ نے صدر مجلس کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں، مجلس کی یوپی یونٹ نے کل ایک اجلاس بلایا ہے جس میں وہ بی بی ایس پی اور ایس پی سے مل کر الیکشن لڑنے پر تبادلہ خیال کریں گے، اسی دوران مجلس کے اتر پردیش یونٹ کے صدر شوکت علی نے یہ واضح کیا ہے کہ انہوں اس اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور و اراکین کو دعوت دی ہے، اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی مجلس یوپی سے انتخابات لڑئے کی؟ اسکا آخری فیصلہ تو مجلس کے صدر اسد الدین اویسی کریں گے، مگر اتنا تو واضح ہے کہ کو کسی بھی نشست سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔۔