حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ملک سے ماویسٹ تنظیم کے عملاً خاتمہ کے اعلان کے دوران آج ریاست تلنگانہ میں 32 ماویسٹ قائدین نے خود سپردگی اختیار کرلی ۔ تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس شیودھر ریڈی نے اس بات کا اعلان کیا اور خود سپرد عام زندگی میں شامل ہونے والے ماویسٹوں کا سماجی دھارے میں استقبال کیا جو خود سپرد ماویسٹوں میں ہملارائتو عرف وجلہ شامل ہے ۔ جو بسنار علاقہ کا خطرناک ماویسٹ مانا جاتا تھا ۔ اس کے علاوہ خود سپرد ماویسٹوں میں ایریا کمیٹی ، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین شامل ہیں ۔ جنہوں نے اپنے ہتھیار بھی پولیس کے حوالے کردیا ۔ ان ہتھیاروں میں ایک ایل ایم جی چار AK47 تین ایس ایل آر ، دو انساس و دیگر ہتھیار شامل ہیں ۔ ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے بتایا کہ خود سپرد ماویسٹوں کا تعلق چھتیس گڑھ سے پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ماویسٹ تنظیم کے لیے ایک زبردست جھٹکا ہے اور دیگر روپوش ماویسٹوں کے لیے ایک سخت پیغام ہے جو ابھی بھی تنظیمی اصولوں اور ہتھیار کے ذریعہ اپنے مقاصد کی تکمیل کی خواہش رکھتے ہیں ۔ تلنگانہ ڈی جی پی نے ماویسٹوں کو سلسلہ وار خود سپردگی کو حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ باز آبادکاری کا طریقہ کار اقدامات سے ماویسٹ متاثر ہورہے ہیں ۔ خودسپردگی اختیار کرنے والوں میں اہم قائدین شامل ہیں اور بالخصوص دنڈاکرانیا اسپیشل زون کا انچارج رائتو بھی خودسپردگی اختیار کر گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کگار جو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا اس آپریشن کے اثرات سے ماویسٹ تنظیم اپنی آخری سانس لے رہی ہے۔ ۔ع A/b/
تقریبا تمام سرکردہ قائدین اور مرکزی کیڈر نے خودسپردگی اختیار کرلی اور ان حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کردیا کہ انڈیا میں ماویسٹ پارٹی تقریبا ختم ہوچکی ہے ۔۔ ع ؍ b