25 ممالک کے سفر کیلئےسعودی ایڈوائزری

   

ریاض: سعودی ادارہ صحت عامہ ’وقایہ‘ نے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ہندوستان اور پاکستان سمیت 25 ممالک کا سفرکرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وقایہ نے بیان میں کہا کہ ان ممالک میں صحت خدمات کے معیار اور وہاں متعدی امراض کے پیش نظر انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کیاجائے۔ وقایہ کے مطابق یلو کیٹگری میں پاکستان، ہندوستان، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، سلواڈور، نیپال، ہنڈوراس، موزمبیق، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، کانگو، سرالیون، ایتھوپیا، اور دیگر شامل ہیں جبکہ زمبابوے کو ریڈ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ وقایہ کا کہنا ہے ’ یلو کیٹگری کے ممالک میں جو بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ان میں ہیضہ، ڈینگی، یلو فیور، خسرہ، منکی پاکس، پولیو، ملیریا، کوویڈ 19 اور تپ دق قابل ذکر ہیں۔ جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل زمبابوے میں ڈینگی اور ہیضہ پھیلا ہوا ہے‘۔
فہرست میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا کہ ’وہ متاثرہ اشخاص کے قریب نہ جائیں۔ ان کے زیر استعمال اشیا نہ چھوئیں، کھانے پینے سے بچیں، صابن سے ہاتھ دھوتے رہنے اور سینیٹائزرکا اہتمام کریں‘۔