30 سال بعد آصف آباد میں تھیٹر کا قیام

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کا ایک ضلع ایسا بھی ہے جہاں 30 سال کے وقفہ کے بعد پہلی تھیٹر قائم ہوئی ہے۔ ضلع کے عوام کو فلموں کے مشاہدے کیلئے دو گھنٹے کا سفر طئے کرنا پڑتا تھا لیکن 30 سال کے وقفہ کے بعد آصف آباد میں تھیٹر کا قیام عمل میں آیا اور خصوصیت یہ ہے کہ تھیٹر کی مالک سیلف ہیلپ گروپس سے تعلق رکھنے والی خواتین ہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اور دیہی غربت کے خاتمہ سے متعلق سوسائٹی نے جب آصف آباد میں تھیٹر کے آغاز کا جائزہ لیا تو وہ پراجکٹ کیلئے درکار بجٹ کے انتظام سے قاصر تھے۔ خواتین کی ایک کمیٹی جو سیلف ہیلپ گروپس کی طرح کام کرتی ہے اس نے تھیٹر کے قیام میں نہ صرف فنڈز کا انتظام کیا بلکہ خواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے۔ تھیٹر کے 60 فیصد اخراجات ضلع سمکھیا نامی تنظیم نے ادا کئے جبکہ باقی 40 فیصد رقم کا انتظام نئی دہلی سے کام کرنے والے موبائیل ڈیجیٹل تھیٹر کمپنی پکچر ٹائم نے کیا۔ سیلف ہیلپ گروپ تھیٹر کے تمام انتظامات کی نگرانی کرے گا۔ فلموں کا حصول اور ان کی نمائش بھی سیلف ہیلپ گروپس کی ذمہ داری ہوگی۔ پکچر ٹائم ٹیکنیکل آپریشن میں مدد کرے گا۔ ضلع سمکھیا کی صدر انا پورنا نے بتایا کہ 30 سال قبل آصف آباد میں ایک چھوٹی تھیٹر تھی جو بعد میں بند ہوگئی۔ ر