چینائی: زائد از 500 اسٹوڈنٹس جنہیں 30 ستمبر کے بعد منعقدہ کونسلنگ میں ایم بی بی ایس نشستیں الاٹ کئے گئے، وہ اپنی سیٹوں سے محروم ہونے والے ہیں کیونکہ نیشنل میڈیکل کونسل نے مصرحہ قطعی مہلت کے بعد کئے گئے تمام داخلوں کو بے اثر قرار دیدیا ہے۔ کونسل نے اعلان کیا کہ 30 ستمبر کی مہلت کے بعد مرکزی اور ریاستی حکام نے جن اسٹوڈنٹس کو داخلہ دیا، انہیں فوری اثر کے ساتھ ڈسچارج کردیا جانا چاہئے۔ کئی کالجوں میں متعدد نشستیں ہنوز خالی ہیں۔