31 سال قبل غرقاب بحری جہاز کے ملبہ سے مشکوک آوازیں

   

قاہرہ : مصر میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہو گا جب ایک غوطہ خور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فسح بک پر یہ دعوی کر دیا کہ تباہ ہونے والے بحری جہاز ’’سالم ایکسپریس‘‘کی جگہ سے مشکوک آوازیں آ رہی ہیں۔یہ بحری جہاز تقریباً 31 سال پہلے ڈوب گیا تھا، بحری جہاز کو مصر کے مرحوم صدر حسنی مبارک کے دور میں 15 دسمبر 1991 کو سعودی عرب سے مصر آتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا۔ اس پر بڑی تعداد میں عازمین موجود تھے۔مصنف کے دعوے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک افراد کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے غوطہ خور پر الزام لگایا کہ وہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسی افواہیں پھیلا رہا ہے۔ صارفین نے کہا کہ سالم ایکسپریس کے ملبہ کے بعد اب دوسرے بحری جہاز غوطہ خوری کے شوقینوں کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔