4 شادی کر سکتے ہیں مسلمان، مگر سبھی کیساتھ یکساں سلوک ضروری: مدراس ہائی کورٹ 

   

چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے تعددازدواج سے متعلق بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ایک معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اسلامی قانون کے مطابق اگر کسی کو 4شادی کرنے کا حق ہے، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنی دوسری بیویوں کے ساتھ غیر مساوی سلوک کرے۔ عدالت نے کہا کہ اسے تمام بیویوں کو مساوی حقوق دینا ہوں گے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہو گا۔ اگر ایسا نہیں کیا تو یہ ظلم تصور کیا جائے گا۔ ایک مسلم خاتون نے اپنے شوہر پر غلط سلوک کرنے کا الزام لگایاتھا، اس معاملہ میں ترونیل ویلی فیملی کورٹ نے ازدواجی تعلقات منقطع کرنے کا حکم دیا۔ اس فیصلے کے خلاف شوہر نے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا، لیکن ہائی کورٹ نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔