40 بچہ مزدوروں کو آجرین کے شکنجہ سے آزاد کردیا گیا

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں بچہ مزدوری کے بڑھتے ہوئے رجحان دوران جاریہ ماہ کے دوران کم از کم 40 بچوں کو ان کے آجرین کے شکنجے سے آزاد کردیا گیا ہے۔ چادر گھاٹ میں لاک ڈاؤن کے دوران پانچ سال کی عمر کے بچے سے گھر کا کام کاج لیا جارہا تھا۔ اس بچہ کو مارپیٹ کی جارہی تھی۔ بہار سے تعلق رکھنے والے 9 بچوں کو بالاپور پولیس نے چوڑیاں بنانے والے کارخانے کے مالک کے شکنجے سے آزاد کردیا۔ ان بچوں کو لاک ڈاؤن کے دوران ایک کمرہ میں بند رکھا گیا تھا۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے افراد نے بتایا کہ اسکولس بند ہونے کی وجہ سے بعض بچوں کو کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ بعض بچے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے۔