نئی دہلی: ملک بھر میں کووڈ۔19 کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر، حکومت نے 26 جنوری کو نئی دہلی میں 73 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کی تقریبات میں راج پتھ پر زائرین کی تعداد کو کم کر کے تقریباً 8000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا کہ ہم لوگوں کو اسے آن لائن فارمیٹ میں دیکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ناظرین کی تعداد کم ہو جائے گی یہ تعداد 5000 سے 8000 کے درمیان ہوگی۔ پچھلے سال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کل 25000 لوگوں نے شرکت کی تھی۔ اس بار پریڈ میں 30 منٹ کی تاخیر ہوگی تاکہ لوگ بہتر طریقے سے دیکھ سکیں۔ یہ صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔