9 سال میں تلنگانہ کا خزانہ خالی ہوگیا، بنڈی سنجے کی تنقید

   

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ گزشتہ 9 سال میں ترقی کے حوالہ سے تلنگانہ سارے ملک کے لئے ایک مثال بن چکا ہے۔
بنڈی سنجے نے کہاکہ تلنگانہ میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات ہوئے ہیں۔ رعیتو بندھو اسکیم کے نام پر زرعی شعبہ کو دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کردی گئی ہیں۔ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں وقت پر نہیں دی جارہی ہیں۔ تلنگانہ کا خزانہ خالی ہوچکا ہے۔