حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : (سیاست نیوز) : پہلی مرتبہ تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ اگریکلچر اینڈ فارمیسی کامن انٹرنس ٹسٹ (TS EAPCET) 2024 ، میں جس کا 7 مئی کو آغاز ہوگا ۔ جعلسازی کے تدارک کے لیے جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ( جے این ٹی یو ) حیدرآباد کی جانب سے چہرے کی شناخت سسٹم کو اختیار کیا جائے گا ۔ اتوار کو اس کے کامیاب ٹسٹ رن کے بعد یونیورسٹی نے اس سال کے انٹرنس ٹسٹ میں اس سسٹم کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایپسیٹ کے معاون کنوینر ڈاکٹر وجئے کمار ریڈی نے کہا کہ ’ فیشیل ریکوگنائشن ( چہرے کی شناخت ) سسٹم میں امتحان کے دوران لی گئی فوٹو کا درخواست فارم میں اپ لوڈ کی گئی فوٹو کے ساتھ تقابل کیا جائے گا اور طلبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے گی اور اگر موجودہ فوٹو اپ لوڈ کردہ تصویر سے میل نہ کھائے تو امتحانی مراکز کے عہدیدار مجاز طلبہ سے ایک وعدہ لیں گے اور طلبہ کو اس سلسلہ میں تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو امتحانی مراکز لانا ہوگا ‘ ۔۔