FASTAG کے وائی سی کرانے کی 31 جنوری تک مہلت

   

ایک گاڑی ایک فاسٹگ پالیسی متعارف
مہلت ختم ہونے پر فاسٹ ٹیاگ نمبر کارکرد
حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایک ہی FASTAG استعمال کرنے والی متعدد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ NHAI نے کے وائی سی کی تکمیل کے بغیر FASTAG جاری کئے جانے کی نشاندہی کی ہے ۔ اس کو روکنے کیلئے ایک گاڑی ، ایک فاسٹ ٹیاگ پالیسی شروع کی گئی ہے ۔ اب سے FASTAG صارفین کو KYC مکمل کرنا ہوگا اور 31 جنوری تک مہلت دی گئی ہے ۔ اس کے بعد FASTAG غیر کارکرد ہونے کا امکان ہے ۔ لہذا عوام مہلت ختم ہونے سے قبل KYC کے عمل کو مکمل کرلیں ۔ کے وائی سی کو چیک کرنے کیلئے پہلے صارف کو موبائل نمبر اور پاس ورڈ کے ساتھ FASTAG کی آفیشل ویب سائیٹ پر لاگ آن کرنا ہوگا ۔ OTP تصدیق مکمل کرنے کے بعد ڈیاش بورڈ پر مائی پروفائل سیکشن میں جاکر کے وائی ایس اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں ۔ اگر فاسٹ ٹیاگ کے وائی سی زیر التواء ہے تو اسے سب سیکشن کے ذریعہ اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کیلئے ضروری شناختی کارڈ کے ساتھ گاڑی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اڈریس پروف اور پاسپورٹ سائز تصویر کی ضرورت ہوگی ۔ اپ لوڈ ہونے کے بعد ایک بار چیک کریں اور سبمٹ بٹن پر کلک کریں جس کے ساتھ ہی KYC کی تصدیق مکمل ہوجائے گی ۔ 2