20فیصد آئی ٹی ملازمین کا حیدرآباد سے تعلق ، وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9جنوری ( سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ سارے ملک میں 20 فیصد آئی ٹی ملازمین حیدرآباد میں مقیم ہیں ۔ تلنگانہ میں آئی ٹی کی ترقی ان کیلئے باعث فخر ہے ۔ نکلس روڈ پر تھرل سٹی میں آئی ٹی صنعتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات پروگرام سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ میں انوویشن ایکو سسٹم تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ خاتون صنعتکاروں کیلئے ’ وی ہب ‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ کسی بھی ریاست میں پائیدار حکومت ہونے پر ہی ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ۔ سرمایہ داروں کیلئے حیدرآباد ملک کے پسندیدہ شہروں میں شمار ہوگیا ہے ۔ ملازمتوں کی فراہمی میں حیدرآباد نے بنگلورو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔گذشتہ دو سال میں آئی ٹی شعبہ میں 40 ہزار نئی ملازمتیں وجود میں آئی ہیں ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ میں انوویشن ایکو سسٹم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ پہلے دو اسپیس ٹیک اسٹارٹ اپس کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔ آئی ٹی سرگرمیوں کو صرف ریاست کے صدر مقام حیدرآباد تک محدود رکھنے کی بجائے دوسرے درجہ کے شہروں و ضلع ہیڈ کوارٹرس تک توسیع دی جارہی ہے ۔ ضلع ہیڈ کوارٹرس پر ٹی ہبس تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے بڑے پیمانہ پر نوجوانوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے ۔ سرمایہ دار حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ تلنگانہ میں ٹی فائیبر نیٹ کے ذریعہ انٹرنیٹ سربراہ کرنے کا اعلان کیا ۔ ہائی سیا ادارہ کے صدر منشا نے کہا کہ کے ٹی آر کا وزیر آئی ٹی رہنا قابل فخر ہے ۔ حیدرآباد میں آئی ٹی صنعت بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ سرمایہ کاری کیلئے حیدرآباد معاون شہر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ ن